PSL 8

 

پی ایس ایل 8 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
پاکستان سپر لیگ نے سرکردہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ریس ٹاپلی ، ٹام کُرن جنوبی افریقا کے وائین پارنل ، لونگی این گیڈی، وین ڈر ڈوسن، سری لنکا کے داسن شاناکا شامل ہیں۔


 عادل رشید ،نکولس پورن ،ایون لوئس ،وانندو ہسارنگا،جیمی نیشم اور آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بھی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ راشد خان، شکیب الحسن ،ڈیوڈ ملر ،ڈیوڈ ملان ،مجیب الرحمان ،ایلیکس ہیلز بھی پلئیرز ڈرافٹ کے سرکردہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
پی ایس ایل 8: جنوبی افریقا کے اہم کرکٹر نے ڈرافٹنگ کیلئے رجسٹریشن کرالی
پی ایس ایل کے مطابق افغانستان کے 43،کرکٹ آسٹریلیا کے 14 کرکٹرز ڈرافٹ میں شامل ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ ممبرز نیدر لینڈز ،اسکاٹ لینڈ ،یو اے ای اور کینیڈا کے کرکٹرز بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش کے 28، انگلینڈ کے 139 اور آئر لینڈ کے 9 ،نیوزی لینڈ کے 6 ،جنوبی افریقا کے 25 اور سری لنکا کے 60 ، ویسٹ انڈیز کے 38 اور زمبابوے کے 11 کرکٹرزپلئیرز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا جس کے لیے 18 نومبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Shocking revelations of Arshad Sharif's assassination come to light

Negotiations underway to end political deadlock: Alvi

ISPR puts to rest rumours of another extension for COAS Bajwa